0

مہوش حیات اور عامر لیاقت کی ایک دوسرے پر تنقید

کراچی: اداکارہ مہوش حیات اور عامر لیاقت کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اندازہ ہے ایسا ہی ہوتا ہے جب آزاد دنیا کا رہنما بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتا ہے۔ یہ صرف ایران اور امریکا سے متعلق نہیں ہے۔ خدا ہماری حفاظت کرے۔مہوش حیات کے بیان پر عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، انہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟۔عامر لیاقت کی ٹوئٹ پر مہوش حیات بھی خاموش نہ رہیں انہوں نے بھی کہا کہ آئٹم گرل اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے لیکن آپ اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں اور کچھ نہیں۔مہوش حیات نے طنز کرتے ہوئے کہا کہمرد بنیں، ویسے اس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ نے میری فلم لوڈ ویڈنگ کے خلاف دائر کیا تھا، میں اس معاملے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں