0

عدنان صدیقی کی آواز میں سونی دھرتی اللہ رکھے ملی نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اداکار عدنان صدیقی کی آواز میں گایا گیا ملی نغمہ سونی دھرتی اللہ رکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔عدنان صدیقی کا ویسے تو اداکاری میں کوئی ثانی نہیں لیکن ان دنوں وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں شہوار کے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکاری کی دنیا کے اس خوش مذاج شخص نے اپنے اندر اداکاری کے ساتھ گلوکار کا فن بھی چھپا رکھا ہے۔عدنان صدیقی کی اب تک بانسری سے بہت سے نغموں اور گیت گانے کی ویڈیو دیکھنے میں آچکی ہے تاہم اب اداکار کی مشہور نغمہ سونی دھرتی اللہ رکھے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں