0

آسٹریلیا میں بھیڑوں کو جنگل کی آگ سے بچانے والا کتا ہیرو قرار

برسبین/پرتھ : آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی ہولناک آگ 50 کروڑ سے زائد جانوروں کو ہلاک کرچکی ہے تاہم اس دوران ایک کتے نے بھیڑوں کو بھڑکتی آگ سے بچانے کی کامیاب کوشش کی ہے جسے ہیرو قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلوی جنگلات میں گزشتہ سال ستمبر سے آگ بھڑکی ہوئی ہے اور دنیا بھر کے لوگ اسے بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس تناظر میں چھ سال کے ایک کتے پیٹسی نے بھی دنیا کے دل جیت لیے جس نے بھیڑوں کے پورے ریوڑ کو آگ سیدور لے جاکر اسے جلنے سے بچالیا۔پیٹسی نے دیکھا کہ اس کا مالک کھیت کے قریب آنے والے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے بعد کتے نے دیکھا کہ برابر والے کھیت میں بہت ساری بھیڑیں پریشان ہیں۔ آگ قریب آرہی ہے اور انہیں بچانے والا کوئی موجود نہیں۔فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے کتا جست لگا کر دوسرے کھیت میں داخل ہوا اور بھیڑوں کے گرد دائرے میں گھوم کر انہیں ہنکا کر ایک جانب دھکیلنے کی کوشش کی۔ اس طرح کتے نے تمام مویشیوں کو آگ سے دور کرکے ایک محفوظ جگہ تک اس کے بعد کتے نے مالک کو اس جانب متوجہ کیا اور دونوں نے مل کر نہ صرف بے زبان بھیڑوں کو بچالیا بلکہ جہاں وہ موجود تھیں اس کھیت کو بھی آگ سے دور رکھنے میں کامیاب ہوگئے یہاں تک کہ فارم ہاس میں موجود ایک چھوٹا گھر اور وہاں موجود اناج وغیرہ کو بھی بچالیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں