0

عمان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے

مسقط: عمان کیسلطان قابوس 79برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصیسیبیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناکرنیکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچنانہ ہو تو پھر اعلی حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کیدورمیں عمان نیترقی کی منزلیں طیکیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کیحوالیسیمشہورتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں