0

ای کامرس پالیسی سے کرپشن ختم، کارکردگی بہتر ہوگی، رزاق داد

اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی۔ عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی،ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالکتشہیرمیںاہمکرداراداکریگی۔ای کامرس پالیسی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی تمام اشتراک داروں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی۔ یہ ٹیکسٹائل یا چاول کی پالیسی نہیں، اسکے فوائد بڑے پیمانے پرہوں گے، ای کامرس پالیسی کا برائے راست فوائد نوجوانوں کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں