0

اچھوتے اور عجیب ذائقوں کی سافٹ ڈرنکس بنانے والی انوکھی کمپنی

ٹوکیو: جاپان کے علاقے شیزوکا پریفیکچر میں واقع کیمورا بیوریج کمپنی کو عالمی سطح پر بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر یہ کمپنی پورے جاپان میں اپنی تیار کردہ سافٹ ڈرنکس کے انوکھے اور اچھوتے ذائقوں کی وجہ سے مشہور ہے، ایسے ذائقے کہ جن کا تصور کوئی دوسری سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی شاید ہی کرسکے۔کیمورا بیوریج کی تیار کردہ اچاری سافٹ ڈرنک (اچار جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنک) پہلے ہی خاصی مشہور ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کے انڈوں اور آلو کے چپس جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس بھی یہی کمپنی بناتی ہے۔عجیب و غریب ذائقوں کی فہرست یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ کمپنی کری کولا، خربوزے اور ڈبل روٹی کی ملی جلی خوشبو والی کولا (میلن بریڈ کولا)، یہاں تک کہ اِیل کولا جیسے ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس پچھلے کئی سال سے بنا رہی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اتنے عجیب و غریب ذائقوں کے باوجود، اس کمپنی کی سافٹ ڈرنکس کو بدذائقہ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ یہاں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ماہرین نے ایسے ہر ایک منفرد ذائقے کو بہت تحقیق کے بعد حتمی شکل دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں