0

اوپن مارکیٹ میں گندم، آٹے کی تھوک قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: سندھ کے سرکاری گوداموں سے فلورملوں کو مبینہ طورپرگندم کی عدم فراہمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم، آٹے کی تھوک قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں فی کلوگرام گندم کی تھوک قیمت 5 روپے کے اضافے سے 62 روپے ہو گئی۔ ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلوگرام تھوک قیمت 4 روپے کے اضافے سے 57 روپے ہو گئی۔فائن آٹے کی فی کلوگرام تھوک قیمت 4 روپے کے اضافے سے 59 روپے ہوگئی جبکہ میدہ اور سوجی کی فی کلوگرام قیمتوں میں بھی چار، چار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں فی کلوگرام میدے کی قیمت بڑھ کر 59 روپے اور فی کلوگرام سوجی کی قیمت بڑھ کر 59 روپے ہو گئی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے پنجاب سے خریدی گئی گندم اب تک سندھ نہیں پہنچ سکی ہے جس کی وجہ سے سندھ کی 70 فیصد فلور ملوں کی پیداوارکا انحصار اوپن مارکیٹ کی گندم پر منحصر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں