0

بھارت نے ایل او سی پر شہریوں پر حملے جاری رکھے تو خاموش نہیں رہیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب آباد بے گناہ شہریوں پر حملے جاری رکھے تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہوجائے گا۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر حملے ناصرف معمول بن گئے ہیں بلکہ اس میں شدت بھی آرہی ہے، جس کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی جانب ایل او سی پر عسکری مبصر مشن کی واپسی کے لیے اصرار کرے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا اندیشہ ہے، وہ بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کے لئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں