0

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر


اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا جس پر انہیں نااہل کیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے، فیصل واوڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، فیصل واوڈا مسلسل جھوٹ، دبا اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جب کہ اعلی عدلیہ اس سے قبل بھی دہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نااہل کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں