0

مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔ لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔مریم نواز نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبعیت بگڑتی جارہی ہے۔ تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لئے عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں