0

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔یمن میں برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ باغیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعوی کیا تھا شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں نے طیارہ مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ادھر کرنل ترکی المالکی نے سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے حال ہی میں حوثی باغیوں کو زمین سے فضا میں مار کرانے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا” ایک تبصرہ

  1. These earthquakes warning of ALLAH. The end of the wars in Yemen in Libya in Syria in Afghanistan in Mali Isis and Boko Haram to lay down their arms and the application of Islamic Sharia by Muslim countries on 21.2.2020 to avoid Coronavirus earthquake more 6 tsunami deluge volcano snowstorm the asteroid tornadoes rumble plane crash in Muslim and non-Muslim countries.
    Ces séismes avertissement d’ ALLAH. La fin des guerres en Yémen en Libye en Syrie en Afghanistan en Mali Daech et Boko Haram de poser leurs armes et l’application de la charia islamique par les pays musulmans le 21.2.2020 pour éviter Coronavirus séisme plus 6 tsunami déluge volcan tempête de neige les tornades astéroïde grondement crash d’avion dans les pays musulmans et non musulmans.

اپنا تبصرہ بھیجیں