0

کورونا وائرس؛ دنیا بھر میں سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے باعث سیاحتی صنعت کوماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ورلڈ ٹورزم ٹریول آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی سیاحتی صنعت شدید نقصان کی زد میں آگئی۔ دنیا بھر سے سیاحوں نے اپنی پروازوں، ہوٹل اوردیگرتفریحی بکنگ منسوخ کرادی ہیں جس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ سال 2018 میں سیاحتی صنعت کا حجم 1700 ارب ڈالرتھا۔رپورٹ کے مطابق ایئرلائنزکے ریونیو میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، سیاحتی صنعت پر انحصارکرنے والے 14 ملک بڑی طرح متاثرہوئے ہیں، ایشیائی ملکوں میں بڑے بڑے ہوٹل خالی پڑے ہیں، چین کے 85 فیصد، ہانگ کانگ 74 فیصد، سنگاپور49 فیصد اورتھائی لینڈ میں 31 فیصد ہوٹل خالی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس متعلق سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس نے دنیا کوایک نا پسندیدہ صورتحال کا شکارکردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں