0

پاکستان میں فضائی آلودگی اوسط زندگی کے تین سال کم کرسکتی ہے


برلن: ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلسل فضائی آلودگی میں رہنے سے انسانی زندگی میں اوسط 3 سے 4 سال کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس فہرست میں جنوبی ایشیا سرِ فہرست ہے جہاں چین میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی انسانی زندگی کے اوسط عمر سے 4.1 سال، بھارت میں 3.9 برس اور پاکستان میں اوسط 3.8 سال کم ہوسکتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آلودہ فضا میں مسلسل رہنے سے امراضِ قلب، سانس میں دقت اور بلڈ پریشر جیسی کیفیات پیدا ہوتی ہیں جو دھیرے دھیرے آپ کو متاثر کرسکتی ہے اور کسی عارضے میں مبتلا کرکے بیمار کرسکتی ہیں۔جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے یہ سروے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں اور کارخانوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں یا تیل اور گیس کے جلنے سے پیدا ہونے والے بخارات پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرسکتے ہیں اور کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں