0

خلائی سلاد بھی زمینی سلاد جتنی ذائقہ دار اور مفید ہے، تحقیق


فلوریڈا: خلا میں اگائے گئے سلاد کے پتوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے وہ زمین پر اگائے جانے والے سلاد کے پتوں جیسے ہیں، بلکہ بعض معاملات میں وہ زمینی سلاد پتوں سے بھی بہتر ہیں۔سلاد کے جن پتوں کا تذکرہ یہاں کیا جا رہا ہے وہ 2014 سے 2016 کے درمیان عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خصوصی نظام ویجیٹیبل پروڈکشن سسٹم میں، بے وزنی کی حالت میں اگائے گئے تھے۔اس نظام میں سبزیاں اگانے کیلیے ایل ای ڈی کی روشنیوں اور آبپاشی کے خودکار نظام سے استفادہ کیا جاتا ہے، جنہیں انسانی مداخلت یا دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔خلائی اسٹیشن پر موجود عملے نے ان میں سے کچھ سلاد پتے کھائے تھے اور انہوں نے زمینی سلاد جیسا ہی ذائقے دار قرار دیا تھا۔باقی سلاد پتوں کو منجمد کرکے واپس زمین پر بھجوا دیا گیا تھا۔ یہاں کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا میں اسی عرصے کے دوران اگائے گئے زمینی سلاد پتے سے ان کا محتاط اور تفصیلی حیاتیاتی و کیمیائی موازنہ کیا گیا۔ریسرچ جرنل فرنٹیئرز ان پلانٹ سائنس میں اس حوالے سے شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلائی سلاد اپنی حیاتی و کیمیائی ترکیب (کیمیکل اینڈ بائیالوجیکل کمپوزیشن) کے اعتبار سے زمین پر اگائی جانے والی سلاد جیسی ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں