0

کورونا وائرس کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع

اسلام آباد: ملکی معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی اور ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی تاہم فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے سبب عالمی معیشت پر منفی اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے، ملک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا جب کہ ملکی اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے گیارہ سو پوائنٹ کے لگ بھگ کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قیمت گرنے کی بنیادی وجہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے اقتصادی بحران اور تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک کمی ہے اگر یہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں اقتصادی صورتحال مزید متاثر ہوگی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں حالیہ کمی کی لہر کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا خوف ہے، اس وائرس کی وجہ سے چین، شمالی کوریا، اٹلی اور ایران سمیت دیگر ممالک بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس کے خوف سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اس کے اثرات کم ہے۔رہنما فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملکی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 5 سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے خوف زدہ ہوکر ان سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے پیسہ نکالنا شروع کر دیا ہے اور اپنے اسٹاک فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں روپے پر دبا بڑھا ہے، سرمایہ کاروں نے اسٹاک فروخت کرکے ڈالر لیے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اچھے اقدامات کیے ہیں اس کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے جہاں اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات ہیں وہیں ملکی معیشت پر اس کے مثبت اثرات بھی ہیں اس سے ملک کے درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی اور ملک کے کرنٹ اکانٹ خسارے میں مزید کمی واقع ہوگی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ سرپلس بھی ہوسکتا ہے، حکومت اور حکومتی ٹیم کو انتہائی موثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مزید کرائسز سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں