0

ٹی بی کے مکمل خاتمے کیلیے دو نئے طریقہ علاج دریافت

نیویارک: طبی سائنس میں ترقیوں کے باوجود اب بھی تپِ دق (ٹی بی) دنیا کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے کیونکہ اس مرض کے جراثیم تیزی سے تبدیل ہوکر دواں کو بے اثر کررہے ہیں لیکن دونئی دواں کے استعمال سے اب اس مرض کے مکمل علاج کی راہیں کھلی ہیں۔ٹی بی کے علاج کی عالمی تنظیم ٹی بی الائنس کے صدر میل اسپیگلمان کے مطابق دو جدید طریقہ علاج سے ہر شخص کو ٹی بی کے موذی مرض سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ان نئے طریقہ علاج کی تفصیلات امریکی شہر سیاٹل میں ہونے والے ایک حالیہ کانفرنس میں پیش کی گئی ہے جو گزشتہ نصف صدی سے رائج ٹی بی کے طریقہ علاج کو تبدیل کرسکتی ہے۔ٹی بی کے مروجہ علاج میں 6 ماہ تک مسلسل دوائیں دی جاتی ہیں جب کہ دواں سے مزاحم مریضوں کا 2 سال تک علاج کیا جاتا ہے اور بعض حالات میں روزانہ 20 گولیاں دی جاتی ہیں اور انجکشن بھی لگائے جاتے ہیں۔تاہم BPaMZ اور BPaL کے نئے طریقے سے ٹی بی کا علاج مزید آسان اور سادہ ہوگیا ہے۔ بی پی اے ایم زیڈ میں روزانہ 4 دوائیں دی جاتی ہیں۔ علاج کے اس طریقے کو 10 افریقی ممالک کے 240 افراد پرآزمایا گیا تو معمول کی ٹی بی 4 ماہ میں ٹھیک ہوگئی۔ جن مریضوں پر پرانی تمام دوائیں بے کار ہوچکی تھیں ان کے علاج میں 6 ماہ لگے جب کہ اکثر مریضوں کے تھوک میں ٹی بی کا بیکیٹریم (جراثیم) دو ماہ میں غائب ہوگیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں