0

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اورکیس رپورٹ، تعداد 21 ہوگئی

اسکردو: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع شگرکے رہائشی 31 سالہ مظہرعلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی جب کہ ملک میں مجموعی طورپرکورونا مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔اس خبرکو بھی پڑھیں: عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کے مرض کو عالمی وبا قرار دیدیامحمکہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص مظہرعلی ایران سے 25 فروری کو واپس آیا تھا۔ مریض کو بے نظیرشہید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روزبھی گلگلت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔مریض صحتیاب دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا جو خوش آئند بات ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہے جس میں سے ایک 64 سالہ مریض صحتیاب ہوگیا ہے اب یہ تعداد 13 ہوگئی ہے، کل سے سندھ حکومت نے ایئرپورٹ سے 3 افراد کو اس وائرس کے شبہ میں اسپتال منتقل کیا ہے، ایئرپورٹ پر کام کرنا ہماری نہیں وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جو اسے نہیں نبھا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اورکیس رپورٹ، تعداد 21 ہوگئی” ایک تبصرہ

  1. Coronavirus COVID-19 war of ALLAH in Islam to non Muslims to convert to Islam to Muslims to apply the Quran 100% to Shiites to end Shiism worldwide on 15.3.2020 to avoid death by coronavirus and to avoid hell Imam Mahdi.
    Coronavirus COVID-19 guerre d’ ALLAH en islam aux non musulmans de se convertir a l’islam aux musulmans d’appliquer le Coran a 100% aux chiites de mettre fin en chiisme dans le monde entier le 15.3.2020 pour éviter la mort par coronavirus et pour éviter l’enfer Imam Mahdi.

اپنا تبصرہ بھیجیں