0

کورونا وائرس لاک ڈان سے وینس کی نہروں کا پانی صاف ہوگیا


روم، اٹلی: یورپی ممالک میں اٹلی اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہے جس کا پھیلا مزید روکنے کیلیے پورا ملک قرنطینہ/ لاک ڈان کردیا گیا ہے۔ البتہ وینس کی نہروں پر اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں اور ان کا پانی بالکل صاف ہوگیا ہے۔وینس کے بعض شہریوں نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کرائی ہیں جن میں وینس کی مشہور نہروں کا صاف شفاف پانی دیکھا جاسکتا ہے۔یہ پانی اتنا شفاف ہے کہ اس میں تیرتی ہوئی مچھلیاں تک دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ لاک ڈان سے پہلے یہی پانی بہت گدلا تھا اور اس میں سے بدبو اٹھنے لگی تھی۔قرنطینہ/ لاک ڈان کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی ایسی خبریں گزشتہ چند دنوں سے گردش کررہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیاں کم ہونے سے فضا میں مضر گیسوں کا اخراج غیرمعمولی کم ہوگیا ہے اور ماحول قدرے بہتر ہوچکا ہے۔تاریخی اور خوبصورت مقامات کے باعث اٹلی کو یورپ میں اہم سیاحتی ملک بھی قرار دیا جاتا ہے جہاں 2018 میں چھ کروڑ سے زیادہ غیر ملکی سیاح گھومنے پھرنے کیلیے آئے تھے۔ عالمی سیاحت کے میدان میں اٹلی کا پانچواں نمبر ہے۔لیکن سیاحتی سرگرمیوں کی وجہ سے وہاں کا قدرتی حسن بھی آلودہ ہورہا تھا جسے بچانے کی غرض سے اٹلی کی حکومت نے سیاحوں کیلیے سخت قوانین بھی بنائے تھے۔ تاہم ان کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوسکا۔قرنطینہ/ لاک ڈان کے نتیجے میں اٹلی تقریبا مکمل طور پر بند ہے اور وہاں سیاحت سمیت تمام معمولات معطل ہیں۔ اس کے خوشگوار اثرات وہاں کے ماحول پر دیکھے جاسکتے ہیں جو بلاشبہ دلچسپ اور حیرت انگیز ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں