0

شہبازشریف کا آنا خوش آئند ہیورنہ پارٹی پران کیدوستوں کاقبضہ ہوگیا تھا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا آنا خوش آئند ہے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہوگیا تھا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہے، ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا انشاللہ انسانیت سرخرو ہوگی اور ہم اس وبا کو شکست دے پائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف کی فلائٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے، وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہوہی گیا تھا، امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں