0

کورونا وائرس؛ سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب


کوئٹہ / لاہور: کورونا وائرس سے بچا کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی فوج طلب کرلی ہے۔
ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے بچا کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی وفاق سے فوج طلب کرنے کے لیے درخواست کردی ہے۔بلوچستان حکومت؛بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے، بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245کے اختیارات دیے جائیں گے اور صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔پنجاب میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ؛ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیراعلی سندھ؛وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بڑے اور سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاسکیں، عوام کی صحت اور زندگی عزیز ہے، ہم لاک ڈان کی طرف جارہے ہیں جس کا آج ہی اعلان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں