0

اسمارٹ فون ؛ کورونا وائرس کے خاتمے کی ایک امید


اسٹینفورڈ: ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ اسمارٹ فون سے کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کو روکا جا سکتا ہے۔امریکا کے ماہر وبائی امراض اور پبلک ہیلتھ پروفیسر جان لونائیڈس نے اپنے آرٹیکل میں دعوی کیا ہے کہ ایک ایسی چیز جس کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق حقیقی ڈیٹا جمع کیا جا سکتا ہے اور جس کے ذریعے علاج معالجے کی درست معلومات براہ راست مریض کو فراہم کی جاسکتی ہیں وہ اسمارٹ فون ہے۔
پروفیسر جان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسی وبائی صورت حال کا ایک صدی میں ایک بار سامنا ہوسکتا ہے اور بدقسمتی سے اس وقت بھی ایسی ہی صورت حال ہے تاہم خوش قسمتی سے اس وقت تقریبا ہر شخص کے ہاتھ میں ایک اسمارٹ فون موجود ہے اور کہیں ایسا نہ بھی ہو تو ہر خاندان میں ایک فرد کے پاس ایک اسمارٹ فون ضرور ہے۔اسمارٹ فون رکھنے والے شخص کی پورے سال اور دن میں چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا سکتی ہے اور بس ضرورت ہے تو صرف ایک ایسی ایپ کی جس میں معالجین، ماہرین اور طبی عملے کا مریض سے رابطہ رہے۔ ایسا پروجیکٹ 2011 کو برطانیہ میں فلو فون کے نام سے کافی کامیاب رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں