0

کورونا وائرس کب ختم ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے، وزیر صحت پنجاب

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کب ختم ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو کرنے میں وقت درکار ہے، کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا وائرس کب ختم ہوگا، چین میں دسمبر میں کورونا وائرس آیا اور ابھی تک ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت یابی احتیاط سے مشروط ہے، کورونا سے بچاو کے لیے سماجی دوری ضروری ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہے اور وہ اب سماجی دوری کی اہمیت سمجھنے لگے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، گزشتہ 3 ہفتوں سے لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں، لاک ڈان کی وجہ سے ہی کورونا کے پھیلا پر کنٹرول ہوا، لاک ڈان بڑھانے یا اس میں نرمی کا فیصلہ 14 اپریل کے بعد کیا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ کون سے علاقوں میں لاک ڈان میں آسانی پیدا کی جاسکتی ہے، جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں سختی زیادہ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں