0

لاک ڈاون سے معیشت سخت متاثر ہوئی جس کے اثرات دیر تک رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث کیے جانے والے لاک ڈان سے ملکی معیشت سخت متاثر ہوئی اور اس کے اثرات بھی دیر تک رہیں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں، لاک ڈان سے پاکستان کی معیشت سخت متاثر ہوئی، فیکٹریاں اور کاروبار بند ہوگئے، لاک ڈان کے اثرات بہت دیر تک رہیں گے اور حالات مزید خراب ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے 2200 اور جاپان نے ایک ہزار ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے، پاکستان نے 8 ارب ڈالر کا پیکیج دیا، پاکستان کے پاس جتنے وسائل ہیں استعمال کررہے ہیں، 14 روز میں 144 ارب روپے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں تقسیم کرنے ہیں، پیسے کی تقسیم میں کوئی سفارش اور سیاسی وابستگی نہیں چلے گی، مستحق افراد سب سے پہلی ترجیح ہے، ملک پر مشکل وقت میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی، پوری قوم فرنٹ لائن پرکام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں