Get Adobe Flash player

بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی

بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری بھارتی فورسز نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سویلین آبادی کو ٹارگٹ بنایا بھارت کی جانب سے دھمالہ حاکم والا دافاعی پوزیشن پر واقعہ اشرف شہید پوسٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی بھارتی سورمائوں کی توپیں خاموش واقعات کے مطابق بھارتی جارحیت کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ باونڈری پر چارواہ سکیٹر پر بلا اشعتال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی فوج نے پاکستانی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا لوگوں کی طرف سے پہلے ہی نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاکستان چناب رینجرز  کی بھر پور جوابی کاروائی سے  بھارتی فورسز کی توپیں بند ہو گئی چناب رینجرز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خاص طور پر دھمالہ کے مقام پر اشرف شہید پوسٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے چارواہ ۔ تلسی پور ۔دومالہ ۔و دیگر دیہاتوں پر گولے برسائے جس کی وجہ سے پاکستانی کسان اپنی دھان کی تیار فصل نہ کاٹ سکے۔