Get Adobe Flash player

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی،18جنگجوں جاں بحق،گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج  کا آپریشن ضرب عضب اور  خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ،خیبر ایجنسی میں  پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے'   دہشت گردوں  کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنا کرگولہ بارود  کا بڑا ذخیرہ   تباہ کردیا گیا۔  اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج  کا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے اسلحہ اور گولہ  بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔