Get Adobe Flash player

سیلاب متاثرین کیلئے خادم اعلیٰ امدادی پیکج کے دوسرے مرحلہ کی منظوری

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلے میں مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے میں مجموعی طو رپر 83557 متاثرہ خاندانوں کو 25،25ہزار روپے مالی امداد کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہدوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگاکر گھروں اور فصلوںکوپہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے مالی امداد کی ادائیگی کی جائے گی اورسیلاب سے متاثرہ 16اضلاع میں جن لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیں گے،وہ یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں مالی امداد کے طریقہ کار کا جائزہ لیاگیااور دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی کے حوالے سے منظوری دی گئیـڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کوخادم پنجاب امدادی پیکیج 2014 کے تحت دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی کے طریقہ کارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کاسامنا کرنا پڑا ہےـ پنجاب حکومت ،صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شبانہ روز کام کر کے ایک مثال قائم کیـ سیلاب متاثرین کی بحالی کے مرحلے میں پنجاب حکومت متاثرین کوپہلی قسط کی ادائیگی کا کام مکمل کر چکی ہے جس پر 2ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی ہےـ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں سروے کی بنیاد پر جن گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے انہیں مالی امداد کی دوسری قسط دی جائے گی جبکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کا مالی معاوضہ بھی دیاجائے گاـ گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گاـ