مرنے کو تیار ہیں لیکن سندھ کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے،خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف   خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں  پاکستان کو بچا رہی ہے، حضورۖ کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے' نفرتیں چھوڑ دیں،نفرتوںسے بہت نقصان  ہوگا' مجھ سمیت کوئی بھی مسلمان حضورۖ کی شان میں گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا' کراچی میں پچاس لاکھ پٹھان رہتے ہیں' پنجاب اور سندھی بھی رہتے ہیں'  سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، مرنے کو تیار ہیں لیکن سندھ کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں پچاس لاکھ پٹھان رہتے ہیں پنجابی اور سندھی بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بچا رہی پاکستان کو بچا رہی ہے تفرتیں چھوڑ دیں ورنہ بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مذہب اور سیاست میں تفریق کی جائے آپۖ کی  شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے میرا تعلق حضورۖ کے خاندان سے ہے مجھ سمیت کوئی بھی مسلمان حضورۖ کی شان میں گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری پہچان ہے میرے خلاف سازشیں ہوتی رہیں اس کے باوجود عوام نے مجھے آٹھ بار منتخب کیا عوام اسی کا انتخاب کرتی ہے