Get Adobe Flash player

نائیجیریا کیساتھ ملکر دہشتگردی سمیت مشترکہ مسائل پر قابو پا لیں گے،صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین  نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائیجیریا کو دہشتگردی سمیت مختلف مشترکہ مسائل کا سامنا ہے،  مشترکہ کوششوں سے جلد ہی ان مسائل پر قابو پا لیں گے،  دونوں ملک دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر  ایک دوسرے کیلئے  مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں'  پاکستان  نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز کو مختلف شعبوں میں تربیت  فراہم کرسکتا ہے۔ وہ پیر کو پاکستان کے دورے پر آئے  ہوئے  نائیجیریا کے ائرچیف ایڈی سولا ایموسو  سے ایوان صدر میں   ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔   سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری دفاعی پیداوار کے علاوہ  پاکستان میں نائیجیریا کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔  صدر مملکت نے کہا کہ  پاکستان میرے ہی ویژن کے مطابق ''لْک افریقہ'' پالیسی پر کاربند ہے اور اسی  پالیسی کے تحت میرا پہلا دورہ بھی نائیجیریا کا تھا، صدر  نے کہا کہ  پاکستان اور نائیجیریا کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔