Get Adobe Flash player

ٹارگٹڈ آپریشن بے سود،کراچی میں خون کی ہولی جاری،مزید 9افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں  برآمد کرلی گئیں جس کے بعد  شہر میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی  ۔ پیر کو پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے کہاہے کہ تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ قائدآباد مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔