راولپنڈی ،گھریلو تنازعے پر بیوی نے شوہر اور دو بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

تھانہ ائر پو ر ٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی خاتون نے شوہر اور دو بچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔تفصلات کے مطابق تھانہ ائر پو ر ٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں بلاک سی کے ر ہا  ئشی شاہد کا اس کی بیوی شاہدہ کے ساتھ ایک اور شادی کرنے کے تنازع سے تنگ آکر بیوی نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں عرشہ فاطمہ عمر 10 ماہ  اور عادل عمر 6 سال کو زہر دینے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، تحقیقات کے بعد واقعے کی نوعیت کے بارے میں کہا جاسکتا ہے۔