مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،2018میں ہی ہونگے،خواجہ آصف

وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان ہے نہ ایسی صورتحال نظر آتی ہے، وزیر اعظم کی یہ اپنی صوابدید ہے اگر وہ چاہیں تو مڈٹرم الیکشن کروا سکتے ہیں ' آئین نے انہیں اختیار دیا ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سازش کے تحت دیئے گئے ہیں تا کہ پاکستان معاشی ابتری کا شکار ہو لیکن وہ اپنے عزائم میں میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اب معمول پر آ رہے ہیں اور مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور نہ ہی ایسی صورتحال نظر آتی ہے ، یہ وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے کہ وہ الیکشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے اور پھر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور فیصلہ عوام کرے گی