بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کرارہے ہیں،اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے ملک میں جاری دھرنوں سیلاب کی تباہی اور اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں قبائلیوں کی بحالی کی وجہ سے ملکی معیشت میں وقتی جمود آیا ہے موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا وزیر خزانہ نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعدپاکستان کی معاشی صورتحال نہایت خراب تھی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا تھا ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بے حد کم ہوچکے تھے اور صورتحال اس حد تک بگڑ چکی تھی کہ عالمی سطح پر یہ پیشن گوئیاں کی جارہی تھی کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگی میں ناکام ہوجائے گاایسی صورتحال میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ٹیکس وصولی کو بہتر بنا نے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا گیا