Get Adobe Flash player

او جی ڈی سی ایل کے مظاہرین پر اسلام آبادپولیس کا لاٹھی چارج،آنسو گیس کی شیلنگ

او جی ڈی سی ایل کے احتجاجی مظاہرین کو پولیس نے پارلیمنٹ ہائوس جانے سے روک دیا ، نادرا چوک کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھرائو ۔ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ادارے کے ملازمین کو پولیس نے پارلیمنٹ ہائوس کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور نادرا چوک کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران نے احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اس دوران رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی وہاں پر پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمنٹ ہائوس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا ۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نادرا چوک اور پارلیمنٹ ہائوس کے درمیانی راستے پر تعینات ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے پولیس نے ابھی تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی