خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری،21جنگجو جاںبحق،8اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا خیبرایجنسی میں کیلرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں21دہشتگرد ہلاک جبکہ8فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ٹو جاری ہے۔ سپین کمر میں سیکیورٹی فورسز کا کیلرنس آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 21دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8فوجی جوان شہید بھی ہو گئے۔