Get Adobe Flash player

بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنی ہوگی،طارق فاطمی

خارجہ امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے لیے دوبارہ رابطہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنا ہو گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں سرحدوں پر پیدا ہونے والی کشیدگی کا براہِ راست تعلق بھارت میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے ہے، بھارت میں ریاستی انتخابات کے بعد زیادہ سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے گا، بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف جذبات کو استعمال کر رہی ہے، پاکستانی سیاسی جماعتیں اس معاملے میں بھارت سے بہت آگے نکل چکی ہیں، ملک میں اب بھارت انتخابی موضوع نہیں رہا، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ سے مرکزی نکتہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کشمیر پالیسی میں تبدیلی لانے کی کوشش کی تھی، جسے ہم تسلیم نہیں کرتے،جنرل پرویز مشرف تو اپنے کور کمانڈر سے بھی مشاورت کیے بغیر کشمیر پر تجاویز بھارت کو دے آئے تھے،ہم منتخب حکومت کے طور پر عوامی خواہشات کے پیش نظر صرف وہی پالیسی اختیار کریں گے جو عوام کی خواہش ہو گی،