Get Adobe Flash player

کسی سیاسی جماعت کا ساتھ دینے کی بجائے مسائل کے حل کا ساتھ دونگا،سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ دینے کے بجائے مسائل کے حل کا ساتھ دیں گے،سیاست کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ۔اپنے ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اْن کی جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کہتے ہیں ان کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی نے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ اْن کی خواہش ہے سیاست میں مسائل بڑھانے کے بجائے انہیں کم کرنے میں کردار ادا کیا جائے۔