واہگہ دھماکہ،وزیراعظم کا شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ،روپورٹ طلب،لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان،پیشگی وارننگ جاری کی گئی تھی،چوہدری نثار

وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنجاب حکومت کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے  واہگہ بارڈر پر دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور وزارت داخلہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کی ہدایات بھی دیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واہگہ بارڈر پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، پنجاب حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5,5لاکھ روپے امداد کا اعلان،پنجاب حکومت نے  شدید زخمیوں کیلئے 75,75ہزار روپے فی کس جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کیلئے 25,25ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے ۔ اتوار کو  واہگہ بارڈر خود کش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈر پر ممکنہ حملے کی وارننگ دی تھی، خبردار کئے جانے کے باوجود بہتر سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔ دوسری  پنجاب حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 5,5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت نے  شدید زخمیوں کیلئے 75,75ہزار روپے فی کس جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کیلئے 25,25ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔