خیبر ون آپریشن جھڑپ میں 5جنگجو جاں بحق،1سکیورٹی اہلکار شہید،باڑہ میں مارٹر گولہ گرنے سے 3افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ اکاخیل میں  سیکیورٹی فورسزکے ساتھ  جھڑپ میں5 دہشت گرد ہلاک اور7زخمی ہوگئے،جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہید اور ایک  زخمی ہوگیا،دوسری جانب باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنیسے 3 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔اتوارکو سیکورٹی ذرائع کے مطابق  خیبر ایجنسی میں خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہید ہوگیا جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے3 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔