پاکستان میں تبدیلی ناچ گانے سے نہیں،اسلامی تعلیمات سے آئیگی،سمیع الحق

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ انقلاب اور تبدیلی کے نام پر کسی کو ملک تبا ہی کا شکار نہیں کر نا چاہیے'پاکستان میں تبدیلی ناچ گانوں سے نہیںآسکتی ' اگر آج امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے تو یہ ان کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ اپنے عوام کو خوش کرنے کی بجائے امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مر کزی سیکرٹری اطلا عات علامہ عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب ناچ گانوں سے نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات اور اسلامی نظام کے ذریعے آئے گا اور اس نظام سے ملک کے تمام مسائل حل ہونگے مغربی جمہوریت سے ملک مزید تباہی کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں انقلاب کی کوئی ضرورت نہیں' اگر آج امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے تو یہ ان کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ اپنے عوام کو خوش کرنے کی بجائے امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔