فضل الرحمن ذہنیت تبدیل کریں، ورنہ عورتیں انکا گھیرائو کرینگی،تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کی خواتین کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لینے اور آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا نے اپنی گندی زبان اور ذہنیت تبدیل نہ کی تو ان کے خلاف عورتیں سڑکوں پر نکل کر ان کا گھیرائو اور ان کی کرپشن بے نقاب کریں گی، آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخواہ سے مولویوں کی سیاست ختم کر دیں گے، عورتوں کو با اختیار ہوتا دیکھ کر مولانا کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں، عورتوں کے حوالے سے گندی ذہنیت رکھنے والوں کی زبان بندی ہونی چاہیے، معلوم نہیں نام نہاد لبرل پارٹیاں اور اربوں ڈالر لینے والی این جی اوز مولانا کی عورتوں پر تنقید پر خاموش کیوں ہیں، پرویز رشید مذاکرات کی باتیں کر کے ڈرامہ کر رہے ہیں، ابھی تک حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا، تحریک انصاف 25 نومبر کو آزادی سکوائر پر خواتین کیلئے انصاف کے نام سے دن منائے گی۔ وہ اتوار کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں ڈاکٹر منزہ حسن، نفیسہ خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کافی عرصہ سے مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی عورتوں اور آزادی دھرنے پر حملے کر رہے ہیں ہم نے سوچا آج ان کو جواب دے دیں