Get Adobe Flash player

عمران خان کو ''چندے''کے کاروبار پر ''نوبل انعام''ملنا چاہئے،احسن اقبال

وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول کر نوجوانوں میں شدت پسندی کا جذبہ پیدا نہ کر یں 'تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے اقتصادی دہشت گردی ہیں اور عوام نے جمہو ریت کیخلاف دھر نوں کی سیاست کو مستر دکر دیا ہے'حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان چوراہے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کر یں 'عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنی سیاست کیلئے پورے ملک کو دائو پر لگا رہے ہیں 'عمران خان کا اپنا ''چندے ''کا کاروبارچل رہا ہے اور انکو چندے پر ''نوبل انعام ''بھی ملنا چاہیے مگر دھر نوں کا سب سے زیادہ نقصان مزدور اور کسانوں کو ہوا ہے ' موجودہ سسٹم پر حملہ کر نیوالے طاہر القادری انتخابی سیاست کر کے سسٹم میں شامل ہو رہے ہیں اور عمران خان سسٹم سے باہربھاگ رہے ہیں ' احتجاجی دھر نوں اور سیاسی قوتوں کی لڑائی سے نیا پاکستان نہیں بنے گا ' عمران خان عوام میں عدم برداشت کا کلچر پیدا کر نا چاہتے ہیں 'عمران خان دھاندلی کے معاملے پر بھی تضاد کا شکار ہے کیونکہ خیبر پختونخواہ میں ایم این اے سے استعفیٰ لیتے ہیں مگر اسی حلقے سے کا میاب ہونیوالے اراکین صوبائی اسمبلی کے انتخابی نتائج کو درست سمجھتے ہیں ۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاست کو سیاست تک رہنے دیں ملکی وقارسے نہ کھیلیں وہ اپنے سوا باقی سب کا کر پٹ ہی سمجھتے ہیںا ور بغیر ثبوت کے باتیں کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں