واہگہ بارڈر پر لوگوں کا جذبہ اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں لوگوں کا جذبہ دہشتگردی کے خلاف اتحاد کے جذبہ کی عکاسی کرتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب قوم کے اسی جذبے سے ہے جو کہ قوم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔