Get Adobe Flash player

کراچی، نادرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوںسے 5افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے 5افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں اسی علاقے سے متعدد بار تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں تاہم اب تک ان واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔