وزیر اعظم نے گیس قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی،فلیٹ ریٹ ہی برقرار رکھنے کی ہدایت

 وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں گیس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فلیٹ ریٹ ہی برقرار رکھنی کی ہدایت جاری کر دی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ابھی چند دن پہلے عوام کو تیل کی قیمتیں کم کر کے خوشی دی ، ابھی سے ہی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی خوشیاں نہیں چھین سکتے اور جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیتے رہیں گے۔ گیس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ایم ایف کی طرف سے دی گئی تھی جس کے مقابلے میں اوگرا نے فلیٹ ریٹ برقرار رکھنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر وزیر اعظم نے فی الحال گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔