Get Adobe Flash player

عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر مصدق

 وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں کابینہ کے اجلاس میں خود احتسابی کا عمل پہلے کبھی نہیں ہوا، دو وزارتوں نے اپنی تفصیلی کارکردگی کابینہ کے سامنے پیش کی، وزارت ریلوے اور وزارت منصوبہ بندی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی، عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم کی ترجیحات ہیں، حکومت نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا، وزراء اور وزارتوں کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی یک زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم کی پالیسی میں شامل ہے، ایسی پالیسی جو عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے سے قاصر رہیں ناکام پالیسی ہوتی ہے، تعلیم، صحت، تحقیق اور مثبت سر گرمیاں ہماری حکومت کی ترجیحات ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ ریلوے کے مسافروں کو بھی ہو گا، ہر وزارت وقتاً فوقتاً اپنی کارکردگی کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی، زائد بلوں کے معاملے پر ایک نہیں تین کمپنیوں سے آڈٹ کرایا گیا، متوازن سوچ کے ساتھ قلیل، درمیانی اور طویل المدت منصوبہ بندی کریں گے، نئے صوبوں کو ہر صورت مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔