Get Adobe Flash player

گلگت بلتستان میں نظام کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں،سید مہدی شاہ

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاسی نظام کو مضبو ط کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے سیا سی جماعتوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا سیاسی جماعتوں کا فعال کردار علاقے کی ترقی کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسماعیلی ریجنل کونسل نے ہمیشہ گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر اسماعیلی ریجنل کونسل خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ انتظامیہ اور سرکاری آفسران کی اولین زمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں انتظامیہ کے متعلقہ آفسران کو ہدایت دی ہیںکہ عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علماء کرام اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ انکی تقاریر اور خطبوں میں دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری نہ ہو۔ اسلام امن محبت اور رواداری کا مذہب ہے تما م مسلمانوں کو مذہبی عقائد کی انجام دہی میں آزادی حاصل ہے لیکن دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام اور اسماعیلی ریجنل کونسل اور اہلسنت کے نمائندوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان ہم سب کی ضرورت ہے لہذا گلگت بلتستان کے تعمیر کے لیے اکابرین کو آگے آکر گلگت بلتستان سے انتہا پسندی کے مکمل خاتمے اور مستقل قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی مثبت کردار ادا کر نا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ اگر اسی طرح اپنا مثبت کردار قائم رکھیں گے تو مٹھی بھر انتہا پسند جو علاقے کا امن خراب کرنا چاہتے تھے ان کے عزائم ہمیشہ کے لیے ناکام ہونگے۔ وہ جمعرات کو اسماعیلی ریجنل کونسل کے ممبران سے گفتگو کررہے تھے۔