Get Adobe Flash player

نوازشریف ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہونگے،توانائی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کا امکان

 وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ کو چین روانہ ہوں گے' اس موقع پر چینی صدر سے ملاقات اور پاکستان میں توانائی منصوبوں پر چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 8 تا 10 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تین روزہ ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف جمعہ 7 نومبر کو چین کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بیجنگ میں قیام کے دوران چینی صدر سے بھی ملاقات کریںگے اور اس موقع پر پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں سے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان بھی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ معاہدوں پر دستخط چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونا تھا جو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا۔