Get Adobe Flash player

کشمیری علیحدگی پسند نہیں مجاہدین آزادی ہیں،پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوئی شرط قابل قبول نہیں،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوئی شرط قابل قبول نہیں، کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ مجاہدین آزادی ہیں، بنگلہ دیش میں ایک جماعت کے رہنمائوں کے خلاف مقدمے اور سزائیں ان کا اندرونی معاملہ ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت افغانستان کراچی بندرگاہ کے ذریعے بھارتی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے، واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کو گندم افغانستان بھجوانے کی اجازت دینے بارے معلومات نہیں، امریکہ محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس میں پیش کی گئی بے بنیاد رپورٹ مسترد کرتے ہیں، امریکی سفیر کو بلا کر مذکورہ رپورٹ پر احتجاج کر چکے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف ''ایپک'' اجلاس میں شرکت کیلئے (آج) چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران توانائی و انفراسٹرکچر کے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف8نومبر کو بیجنگ میں ریجنل کنیکٹیویٹی اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بارے ایپک اجلاس میں شرکت کریں گے جس کیلئے وہ (آج) جمعہ کو چین کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ چین کے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں شرکت کے ساتھ اعلیٰ چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر کے سرمایہ کاری، تجارت اور ریجنل کنیکٹیویٹی سمیت تمام دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے