Get Adobe Flash player

این جی اوز ڈالر تقسیم کر کے خیبر پختونخوا میں یہیودی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بعض این جی اوز ڈالرزتقسیم کرکے خیبرپختونخواہ میںمغربی تہذیب کوفروغ اور اوریہودی ایجنڈے کی تکمیل میںمصروف ہیں اورپختون تہذیب پر شب خون مارا جارہاہے ،مجھ پر خودکش حملہ کرنے والوں کاسراغ لگانامیرا کام نہیں حکومت کا ہے ،کسی سے ڈرتا نہیں۔نفاذ اسلام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی یہی جے یو آئی کامشن ہے کچھ بھی ہواپنے مشن سے پیچھے نہیںہٹیںگے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ماموںعبدالعلیم خان کے انتقال پرفیصل آباد سے اظہار تعزیت کے لئے آنے والے جے یو آئی کے سینئررہنمائوںمولانامحمد ساجد فاروقی ،محمدیوسف انصاری  ، قاری عبدالمنان غنی ، حافظ محمدناصرگجر اورمولانامحمدشاہدمعاویہ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا   مولانافضل الرحمن  نے کہا کہخودکش حملہ پر  وزیرداخلہ نے ابھی تک رابطہ بھی نہیںکیا نہ ہمدردی کااظہار کیا ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزموںاورمنصوبہ سازوںکو بے نقاب کرکے انہیںقرارواقعی سزادلوائے۔حکومت کومشورہ دیاہے کہ پی ٹی آئی کے ان ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے جائیںجوانفرادی طورپر سپیکرچیمبر میںآکراپنی تصدیق کروائیں۔اجتماعی طورپر پیش ہونے والے ارکان کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپناوقت اسلام آباددھرنوںمیں ناچنے اورتالیاںبجا کرگزاررہے ہیں ۔صوبہ میںامن وامان کی مخدوش صورت حال تعلیم اورصحت سمیت کسی بھی شعبہ پر توجہ نہیں دی جارہی اسی وجہ سے انہیںووٹ دینے والے لوگ آج سخت پریشان ہیں۔