Get Adobe Flash player

چین کیساتھ 10400میگا واٹ کے منصوبوں پر معاہدہ ہواہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی ، لاہور موٹروے معاہدے اور گوادر بندرگاہ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہونگے ، چین کے ساتھ 10400 میگا واٹ کے منصوبوںٍپر معاہدہ ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین بہت اہم تھا ستمبر کے وسط میں چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا اور معاہدوں پردستخط کرنا تھے دھرنوں کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوا چین کی حکومت نے وزیراعظم کو دعوت دی کہ بیجنگ آئیں تاکہ معاہدوں پردستخط ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے معاہدے میں چین کے ساتھ دس ہزار چار سو میگا واٹ پر کام شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے جس میں 9ہزار میگا واٹ کے منصوبے جو 2017-18ء تک مکمل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم ان منصوبوں میں پاکستان کے لئے خصوصی رعایت دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے لیے گرین یچنل اسٹیبلش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے پاکستان میں کوئلے کے کارخانے لگیں گے تھر کول کا خزانہ نکالنے کا موقع ملا ہے اس سے نہ صرف مائنگ ہونگی بلکہ پاور سٹیشنز بھی لگیں گے تھر جو آج قحط سالی کا نشانہ بنا ہوا ہے جو اگلے دس سالوں میں پاکستان کا انرجی کیپٹل بن سکتا ہے